مزید خبریں

یورپی یونین منکی پوکس ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں خریدے گی

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کیریاکیدیس نے کہا ہے کہ یورپی یونین منکی پوکس ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں خرید رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک معاہدے پر منگل کے روز دستخط کردیے گئے۔ توقع ہے کہ یورپی یونین کو ویکسین کی اولین کھیپ رواں ماہ ہی مل جائے گی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک میں اب تک منکی پوکس کے 900کیس رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔ دنیا بھر میں ان رجسٹرڈ کیسوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ منکی پاکس ایک وائرس ہے، جس کے نتیجے میں بخار کی علامت ظاہر ہوتی ہے۔ مریض کے جسم پر آبلے ابھر آتے ہیں، جسم سوج جاتا ہے، پٹھوں اور سر میں درد ہوتا ہے۔یہ وائرس چوہوں اور دیگر جنگلی جانوروں میں پیدا ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ انسانوں میں اس بیماری کے زیادہ تر کیس وسطی اور مغربی افریقا میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس بیماری کا پتا پہلی بار 1958ء میں وسطی افریقہ کے جنگلوں میں چلا تھا، جہاں اس بیماری نے بندروں کو متاثر کیا تھا۔