مزید خبریں

شمالی کوریا کی ایٹمی تجربے کی تیاری ‘ امریکا کو فکر لاحق

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا ایٹمی تجربے کے لیے تیاری کررہا ہے ،جو مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوا تو یہ اس کا ساتواں ایٹمی تجربہ ہوگا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے کوئی جوہری تجربہ کیا تو اس کا فوری جواب دیا جائے گا۔ دونوں اتحادی ممالک نے شمالی کوریا کو مذاکرات کا راستہ اپنانے کی دعوت بھی دی۔ سیئول حکومت کا کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے اب کوئی تجربہ کیا تو اس پر عائد عالمی پابندیوں اور ہماری مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ان حالات میں شمالی کوریا کو اپنی سوچ بدلتے ہوئے درست فیصلہ لینا چاہیے۔