مزید خبریں

چلی میں خشک سالی کے باعث وسیع و عریض جھیل سوکھ گئی

سان تیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک ) جنوب امریکی ملک چلی میں بارش نہ ہونے کے باعث وسیع و عریض جھیل خشک ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 13 سال سے بدترین خشک سالی کے شکار ملک چلی میں وسیع رقبے پر پھیلی جھیل اب صحرا میں تبدیل ہو چکی ہے۔وسطی چلی میں پینولاس ریزروائر 20 سال پہلے تک والپرائیسو شہر کے لیے پانی کا بنیادی ذریعہ تھا ، جس میں 38 ہزار اولمپک سائز کے سوئمنگ پول کے لیے کافی پانی موجود تھا ۔ خشک زمین میں مچھلیوں کی باقیات بکھری پڑی ہیں۔ خشک سالی نے دنیا کے سب سے بڑے تانبا پیدا کرنے والے ملک میں کان کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔