مزید خبریں

Jamaat e islami

کینیڈا کے وزیراعظم ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکارہوگئے

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ، کیوں میں نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی۔ جسٹن ٹروڈو نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں ۔