مزید خبریں

Jamaat e islami

ایران: پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 130افراد متاثر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں پلانٹ سے گیس کا اخراج ہونے سے 130 افراد متاثر ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صوبے فارس کے شہر فیروزآباد کے سوڈا ایش پروڈکشن پلانٹ سے نائٹروجن گیس کا اخراج ہوا جس سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 130 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔