مزید خبریں

غیر قانونی تارکین وطن کو جلد روانڈ ا بھیج دیا جائے گا‘ برطانوی وزیر خارجہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو جلد روانڈ روانہ کردیا جائے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ کی ایک عدالت روانڈا کے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے انہیں لے کر جانے والی ایک پرواز کو روکنے سے متعلق اپیل کی سماعت کر رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایک جج کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں روانڈا جا سکتی ہیں لیکن انہوں نے ملک بدری کا سامنا کرنے والے تارکین وطن کو عدالت میں اپیل کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔