مزید خبریں

ٹنڈوآدم،وارڈنمبر18،17 کے ووٹرزکیلیے عشائیہ کا اہتمام

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت) غوری فیملی کی جانب سے وارڈ نمبر 17 اور وارڈ نمبر 18 کے ووٹرز کے اعزاز میں غوری ہاؤس پر ایک شاندار عشائیہ کے اہتمام کیاگیا جہاں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما نامور شخصیت وارڈ نمبر 8 کے امیدوار مشتاق احمد عادل،سابق تعلقہ نائب ناظم شیخ لیاقت علی، عبدالغفور انصاری، وارڈ 17 کے امیدوار کامران عزیز غوری ایڈووکیٹ، وارڈ نمبر 18 کے امیدوار فیصل عزیز غوری ایڈووکیٹ، راشد علی خان ایڈووکیٹ، بدر الدین غوری، فیصل فرید غوری،مولانا حافظ محمد ابراہیم انصاری، حاجی رمضان مجید انصاری، خالد حسین انصاریاورراشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ غوری فیملی کے دونوں نمائندے اچھی شہرت کے حامل ہیں ایماندار اور عوام کے دکھ میں کام آنے والے ہیں ان کے بڑوں عبدالستار غوری مرحوم اور عبدالعزیز غوری مرحوم نے ٹنڈوآدم کی بہت خدمت کی ہے انہوں نے کبھی بھی برے وقت اور مشکل حالات میں ٹنڈوآدم کے شہریوں کا ساتھ نہیں چھوڑا آج ان کی اولادیں میدان میں ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں 26 جون کو ترازو کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرنے والے کس منہ سے ٹنڈوآدم کے شہریوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ٹنڈوآدم میں 43 سال پہلے 24 وارڈز تھے جب شہر کی مختصر آبادی تھی اب شہر کی آبادی 200 گنا بڑھ چکی ہے اور کم از کم ٹنڈوآدم کے 50 وارڈز ہونے چاہیے تھے مگر سندھ پر قابض متعصب حکومت اور مقامی انتظامیہ نے اب 23 وارڈز کردیے ہیں جو شہری آبادی کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ من پسند حلقہ بندی کے بعد دور دراز پولنگ اسٹیشن بھی شہریوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش ہے ٹنڈوآدم کا تعلقہ اسپتال جہاں مریضوں کیلیے کوئی سہولت نہیں ہے اسپتال ایک ریفر سینٹر ہے اسپتال کو اپ گریڈ کروانا دل اور گردے کے وارڈوں کو چلوانا کس کی ذمے داری ہے ٹنڈوآدم کے شہری 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں ٹنڈوآدم میں پینے کا پانی ناقابل استعمال بن چکا ہے ٹنڈوآدم کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات مضحر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں ٹنڈوآدم کے مضافاتی علاقے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ممبران اسمبلی نے ان کے لیے جب کچھ نہیں کیا تو وہ اب ایک کونسلر کی سیٹ کیلیے اتنے بے چین کیوں ہیں ٹنڈوآدم مونسپل کمیٹی اس وقت سفارشی بنیادوں پر چلائی جارہی ہے ملازمین گریجویٹی اور پنشن سے محروم ہیں اور من پسند لوگوں کو ٹھیکے دیکر نوازا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ٹنڈوآدم کے پر امن شہریوں پر میونسپل انتظامیہ کس کی ایما پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا تاجر برادری اور شہریوں سے ناروا سلوک کرنیوالے افسران و عملے کو کیا سزا ملی اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو تلاش کریں تاکہ پھر شہر پر کوئی شب خون نہ مار سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت ہی اس شہر کو کرپشن سفارش اور لوٹ مار سے بچاسکتی ہے عوام اپنا ووٹ ترازو کے نشان پر دیں تاکہ ٹنڈوآدم کی حقیقی عوامی قیادت میونسپل کے ایوان میں پہنچ سکے۔