مزید خبریں

سندھ حکومت پنشن میں 30 فیصد اضافہ کرے ،جان محمد ڈاہری

کھڈرو(نمائندہ جسارت) سندھ حکومت پنشن میں 30 فیصد اضافہ کرکے پنشنرز کو فاقہ کشی سے بچائے۔ مہنگائی کے باعث پنشن میں گزارا مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل سندھ ریٹائرڈ گورنمنٹ سرونٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جان محمد ڈاہری نے سندھ اسمبلی میں ہونے والی بجٹ تقریر پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ پنشن میں دس پندرہ فیصد اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے پنشنرز کی مشکلات اور مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کم از کم 30 فیصد اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریٹائر ملازم اور کوئی کام بھی نہیں کرسکتا اسے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلیے ایک ہی دروازہ نظر آتا ہے اور وہ ہے حکومت ، حکومت کے پاس بے شمار وسائل ہوتے ہیں اس لیے حکومت سندھ خاص طور پر سید مراد علی شاہ جو ایک غریب پرور انسان ہیں ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔