مزید خبریں

حیدرآباد ،فاطمید فائونڈیشن نے پریس کلب میں کیمپ لگایا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) فاطمید فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے عطیہ خون کے لیے کیمپ لگایا گیا ۔اس موقع پر فاطمید فاؤنڈیشن کے آغا اورنگزیب ودیگر نے کہا کہ فاطمید فاؤنڈیشن تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کی مفت فراہمی کرنے والا ادارہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ خون کا عطیہ کرنے سے انسان کمزر نہیں بلکہ صحت مند ہوتا ہے لہٰذا ہر صحت مند شخص کو خون کا عطیہ دینا چاہیے۔