مزید خبریں

جھڈو : انتخابی گہما گہمی کا آغاز ، الیکشن دفاتر کا افتتاح

 

جھڈو (نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھرپور انتخابی گہما گہمی کا آغاز ہوگیا، الیکشن دفاتر کا افتتاح اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس سلسلے میں جھڈو کے وارڈ نمبر 7سے آزاد امیدوارجاوید ظفر قائم خانی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیاہے ، جھڈو کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور بلدیاتی الیکشن میں جھڈو کے وارڈ نمبر 7 کے آزاد امیدوار جاوید ظفر قائم خانی نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا اور سونارہ امام بارگاہ گراونڈ میں تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امیدوار جاوید ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھڈو شہر کی تباہی کو دیکھ کر رونا آتا ہے شہر کی رونقیں بحال کرنے کے لیے ہمیں پڑھے لکھے سلجھے ہوئے لوگوں کو کامیاب کروانا ہے جاوید ظفر نے کہا کہ ہمارا خاندانی پس منظر کسی سے چھپا ہوا نہیں ہم پڑھے لکھے سلجھے ہوئے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر شہر کی اور عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں حلقے کی عوام مجھ پر اعتماد کرے میں انہیں مایوس نہیں کروں گا۔