مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کا عملہ رشوت لینے لگا

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)جہاں سند ھ بھر میں پینے کا صاف پانی کا فقدان موجود ہے وہاں ہی ٹنڈوالہیار کی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 13/14کے رہائشی پانی کھلنے والے آپیئٹر کی من مانیوں کے سبب پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے محر وم ہو چکے ڈیوٹی سر انجام دینا والا عملہ عوام سے پانی کا وال کھلنے کے لیے بھاری رشوت طلب کر نے لگا گزشتہ ایک ہفتے سے واٹر سپلائی کا پانی بند ہو نے سبب علاقے کے افراد شدید مشکلات کا سامنا کر نے پر مجبور علاقہ مکینوں نے میڈ یا کو بتایا کہ واٹر سپلائی کے وال پر مقرر عملہ بغیر وجہ کے ہمارے وارڈ کا پانی بند کر دیتا ہے جو ہفتوں ہفتوں بند رہتا ہے اور جب پانی کھلنے کو کہتے ہیں تو وہ پیشوں کا تقاضہ کر تا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ایکسین پبلک ہیلتھ اور میو نسپل افسر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ وال مین کو فوری معطل کر کے قانونی کارروائی کی جائے جو اس صدی میں ہمارا پانی بند کر کے یذید کا کر دار ادا کر رہا ہے ۔