مزید خبریں

Jamaat e islami

جونیجو خاندان نے ہمیشہ عبادت سمجھ کر سیاست کی ،عالمگیر، سجاد جونیجو

 

شہدادپور (نمائندہ جسارت) جٹیا ٹائون کمیٹی وارڈ 3 کے کونسلر پی پی امیدوار سجاد جونیجو نے اپنا دفتر کھول کر الیکشن سرگرمیاں شروع کردیں، سیاسی سماجی شخصیت حاجی عالمگیر جونیجو وارڈ 3کے امیدوار سجاد جونیجو،وڈیرو شاہ عالم جونیجو،وڈیرو اسداللہ جونیجو، علی حسن جونیجو ودیگر کی قیادت میں جونیجو ہاوس سے درجنوں گاڑیوں موٹرسائیکل ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جٹیا وارڈ 3کے الیکشن آفس پہنچی جہاں حاجی عالمگیر جونیجو نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیر جونیجو،سجاد جونیجو و دیگر نے کہا کہ مخالفین کی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔جونیجو خاندان نے ہمیشہ عبادت سمجھ کر سیاست کی ہے،ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے کہا شہید رانی عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے،مخالفین کا پورے ضلع سے بوریا بستر گول کریں گے،26جولائی کو عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔