مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر ،پریم یونین کے جنرل سیکرٹری و یگر کااظہار تعزیت

سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیر محمد تنیو نے رانی پور زونل صدر علی ڈنو جامڑو اللہ ڈتو گوپانگ علی حسن خاصخلی و دیگر پریم یونین کے کارکنان کے ہمراہ گزشتہ روز شدید گرمی کے وجہ سے دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے گینگ نمبر 42 کے گینگ مین انڈر پی ڈبلیو آئی مہراب پورپور مرحوم شوکت مہر کے انتقال پر ان کے آبائی گاؤں جا کر مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت و افسوس کیا اور دعا مغفرت کی۔ انہوں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گینگ مین کیلیے مالی امداد فراہم کی جائے اور شدید گرمی کے موسم میں کام کرنے والے گینگ مینوں کیلیے پینے کا صاف پانی اور دیگر موسمی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدور بھائی کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے، لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔