مزید خبریں

Jamaat e islami

ملک میں ائرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں36 فیصدبڑھ گئی

اسلام آباد (کامر س ڈیسک) ملک میں ائرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.7 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں ملک میں 399866 یونٹس ائرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.7 فیصدزیادہ ہے۔