مزید خبریں

Jamaat e islami

پاک افغان تجارت کے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک افغان تجارت کے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں افغانستان کے ساتھ بارٹرٹریڈ میکنزم پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت نائب صدر ضیاالحق سرحدی نے کی جنہوں نے شرکاکو جوائنٹ چیمبرکی مسلسل کوششوںکے بارے میں آگاہ کیا ،اس کے چیئرمین زبیر موتی والا اور شریک چیئرمین خان جان الکوزئی نے کاروباری برادری کے تحفظات دورمتعلقہ اعلی فورم تک پہنچائے ،سیکرٹری جنرل فائزہ نے افغانستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میکنزم کی ترقی میں سہ ماہی اپ ڈیٹس اور حالیہ تحریک کا اشتراک کیا۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ 9ویں ایف جی ڈی میٹنگ میں جوائنٹ ہاؤس نے بارڈر ٹریڈ میکنزم کے تمام نکات پر اتفاق کیا ہے،آنے والے ہفتوں میں حتمی بارٹر ٹریڈ میکنزم دونوں حکومتوں کو باضابطہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔فورم کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اب تیسری پارٹی کی ادائیگیوں اور مختلف سرحدی گزرگاہوں پر بینک کاؤنٹرز کے انتظام کے لیے تحریری عمل فراہم کر دیا ہے۔