مزید خبریں

صحافی دُنیا کا مضبوط ترین ستون ہیں،لالہ حسن پٹھان

جامشورو( نمائندہ جسارت)جامشورو پریس کلب پر صحافیوں کو اُن کے حقوق ،فرض کی معلومات اور دائرے کار کے متعلق آگاہی ورکشاپ اور سیمینار کا اِنعقاد۔ سندھ پرو ٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پرسینشر ز ایکٹ پر عمل درآمد کرائے۔ صحافی دُنیا کا مضبوط ترین ستون ہیں،لالاحسن پٹھان ۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو پریس کلب پر صحافیوں کے تحفظ اور اُن پر جھوٹے مقدمات دائر کرنے اور اُنہیں پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کے دوران مشکلات اور صحافیوں کو اُنکے حقوق اُنکی معلومات اور دائرے کار کے متعلق آگاہی ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جامشورو پریس کلب کے صدر فتح داؤد پوٹو نے کی ۔ اِس منعقدہ سیمینار میںسندھ یونیورسٹی جامشوروشعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی،پاکستان پریس فاؤنڈیش کے نمائندہ لالاحسن پٹھان، پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان آف پاکستان حیدرآباد انجمن رہنما کامریڈ امداد چانڈیوجامشورو بار کونسل کے ایڈووکیٹ میر محمد منگریو ، سندھ بار کونسل کے ممبر ایڈووکیٹ عبدالحکیم چانڈیو،صحافی حاکم چانڈیو، اسد منگریو، عبدالجبار کابورو، حاجی خان سیال ، علی مراد چانڈیو، لطیف شورو، مقدر بلوچ، شمائلہ رند،کنول خان اور دیگر نے اپنی تقاریر کے دوران سندھ پرو ٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پرسینشر ز ایکٹ 2021کے بارے میں سیمینار ورکنگ جرنلسٹ قانون پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اِسکے بارے میں غور و خوض کرتے ہوئے اپنی اپنی مفید آرا پیش کیں۔اِس موقع پر متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ سندھ حکومت فوراً منظور شدہ ایکٹ پر کمیشن تشکیل دے کر مرتب پالیسیوں پر عمل کرائے، تاکہ صحافیوں کو اُن کے پیشہ ورانہ فرا ئض کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور اِس سلسلے میں متاثر ہونے والے صحافیوں کو تحفظ اور مدد مل سکے۔اِس موقع پر پاکستان پریس فاؤنڈیش کے نمائندہ لالاحسن پٹھان نے کہاکہ صحافی دُنیا کا مضبوط ترین ستون ہے، صحافیوں کے اپنے تحفظ اور اُن سے ملحقہ اِدار ے اسمبلی نمائندگان، انسانی حقوق کی تنظیمیں ، وکلا،پولیس اور دیگر ادارے اپنے حصے کا کام ایماندارنہ طریقے کریں تاکہ صحافیوں کے تحفظ کا بِل کار آمد ہوسکے۔