مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد ،یونین کونسل 8 کے چیئرمین کیلیے پی پی کے امیدوار کے کاغذات جمع

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پریٹ آباد کی یونین کونسل نمبر8کے چیئرمین کے عہدے کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار اکرام الدین عرف شاہانی کے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چودھری نظام الدین آرائیں کے صاحبزادے اکرام الدین عرف شاہانی آرائیں نے پریٹ آباد کی یونین کونسل نمبر8 سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کیلیے جبکہ قاضی محمد اسلم نے وائس چیئرمین ، وارڈ نمبرایک کے کونسلر کیلیے دلاور قاضی ، وارڈ نمبر2میں شاہد رنگریز، وارڈ نمبر3کیلیے محمد حسین آرائیں اور وارڈ نمبر4 میں کونسلر کیلیے محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کی طرف سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو اور علاقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر8میں چیئرمین کے امیدوار اکرام الدین عرف شاہانی نے کہاکہ اس مرتبہ پھلیلی پریٹ آباد سمیت حیدرآباد سے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی ، میئر اور ڈپٹی میئر بھی پیپلزپارٹی کے ہی ہوں گے کیونکہ اب عوام اچھی طرح جان چکی ہے کہ کون ان کے دکھ درد میں کام آتا ہے اور ان کی بہتری اور تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور کون صرف زبانی جمع خرچ کرکے لوگوںکو بیوقوف بناتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو لوگ ان علاقوں سے کامیاب ہوتے رہے انہوں نے حیدرآباد کی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ آج ہر علاقے کے لوگ ان کی حقیقت کو جان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب شہری علاقوں میں بھی پیپلزپارٹی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے اور اس مرتبہ انتخاب میں پیپلزپارٹی حیدرآباد ، کراچی سمیت دیگر علاقوں سے ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی۔