مزید خبریں

تحریک انصاف کی قیادت4ماہ بعد کارکن کے گھر تعزیت کیلیے پہنچ گئی

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کی قیادت کو چار ماہ بعد اپنا مرحوم کارکن جان پٹھان یاد آگیا، تعزیت کرنے گھر پہنچ گئے موت وزندگی کی کشمکش میں تین ماہ کراچی میں مبتلارہے تو عیادت کو کوئی نہیں آیا اور نہ کسی نے جنازے میں شرکت کی سندھ کے حقوق مارچ کے دوران علی زیدی کی سیکورٹی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی جیسے ہی گہماگہمی شروع ہوئی تو تحریک انصاف کی صوبائی قیادت علی زیدی کو اچانک ایک ماہ انتقال کے گزرنے کے بعد اپنا کارکنان جان پٹھان مرحوم کی یاد آئی ان کے عزیزوں کے مطابق جان پٹھان سندھ حقوق مارچ میں علی زیدی کی گاڑی پر ان کی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ ٹنڈوجام میں ایک حادثہ پیش آیا اور جان پٹھان سر کے بل زمین پر گرے اور شدیدزخمی ہو کر قومے میں چلے گئے جنہیں علاج کے لیے کراچی میں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ انہوں نے ان مشکل حالات میں ہم نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور علی زیدی سے بہت رابطہ کیا اخبارات میں خبریں لگیں خطوط لکھے لیکن کسی ایک نے ہماری مدد نہیں کی اور نہ ہی اسپتال میں عیادت کو آئے جان پٹھان تین ماہ موت وزندگی کی کشمکش میں رہ کر انتقال کر گئے تو ان کی نمازے جنازہ میں کو رہنما پی ٹی آئی کا شریک ہوا نہ تعزیت کے لیے آیالوگوںکے مطابق آج الیکشن کا دور شروع ہو گیا ہے تو انہیں جان پٹھان اچانک یاد آ گیا ہے ان کے عزیزوں اور محلے والوں کے مطابق علی زیدی رات بارہ بجے کے قریب آئے تعزیت کرتے ہوئے جان پٹھان کے بچوں کو اسکالر دینے کا اور نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور اعلان کیا وہ جان پٹھان کی علاج پر اُٹھنے والا تمام خرچا ادا کریں گے ان کے عزیزوں کے مطابق جو لوگوں عیادت کرنے بار بار اپیل کے باوجود نہیں آئے تو جب ان کی ہی نوکری چلی گئی ہے تو یہ اپنے وعدے کس طرح پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں یہ کب وعدہ پورا کرتے ہیں یا یہ بھی ایک سیاسی وعدہ کرکے اپنی جان چھڑا گئے ہیں کیونکہ ان کی بے حسی کی خبریں شوشل میڈیا پر بہت چلی ہیں اور آج ٹنڈوجام کی صورتحال یہ کہ تحریک انصاف کو کھڑا کرنے کہ لیے اُمیدوار نہیں مل رہے ہیں۔