مزید خبریں

Jamaat e islami

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر دیا گیا۔ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں سیکرٹری داخلہ، وفاق ، وزیراعظم کے سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے 21 مئی 2022 کو اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی گئی، بیس ہزار افراد کی نمائندگی کے تناسب سے یونین کونسلز کی تعداد بڑھائی گئی، الیکشن کمیشن نے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے بغیر لوکل گورنمنٹ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ الیکشن سے قبل یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا پابند ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے دو جون کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے بغیر لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد روکا جائے۔