مزید خبریں

حکومت کی کوئی عزت نہیں، بھیک مانگتے‘ خالی لوٹتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں ہے یہ جہاںجاتے ہیں بھیک مانگتے اور خالی ہاتھ آتے ہیں، سعودی عرب اور ترکی گئے خالی ہاتھ لوٹے، چین نے تو ان کو دعوت ہی نہیں دی، روسی سفیر نے بھی عمران خان کے سستا تیل خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے، روسی سفیر نے گواہی دیدی ہے کہ عمران خان کی حکومت سستے تیل کیلیے روس سے مذاکرات کر رہی تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ روس تیل سستا بیچنے کو تیار ہے، لیکن غلام حکومت بیرونی آقاؤں کی ناراضگی سے ڈر رہی ہے۔