مزید خبریں

ایک بوتل خون سے 3جانیں بچائی جا سکتی ہیں‘ ڈاکٹر دْرّ ناز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضاکارانہ خون عطیہ کے عالمی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب نے محمدی فاؤڈیشن کے اشتراک سے منگل کو کراچی پریس کلب میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر دْرّ ناز جمال نے کیا۔ اس کیمپ کا مقصد تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو محفوظ خون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خون کی بوتل سے تین انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے کہاکہ کراچی پریس کلب نے انسانیت کی خدمت کے لیے کراچی پریس کلب سے رضاکارانہ خون کے عطیات کی مہم شروع کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب ملک کا پہلاپریس کلب ہے جہاں صحافیوں کے لیے محفوظ خون کی فراہمی کے لیے پہلا بلڈ ڈوینشن اکائونٹ قائم کردیا ہے۔ اس موقع پر سید مہدی حسن رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے پہلی بار کلب کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کے لیے محفوظ خون کی فراہمی کے حوالے سے محمدی فاؤنڈیشن سے معاہدہ کیا جس کے ذریعے کلب کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کو محفوظ انتقال خون ممکن بنادیا گیا ہے۔