مزید خبریں

ہیڈکوارٹرپاکستان رینجرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹر پاکستان رینجرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور این اے 240 کے الیکشن کے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کمشنر کراچی ، ایڈیشنل آئی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ودیگر شریک تھے۔