مزید خبریں

بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ بار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت میں بی جے پی رہنماؤں نوپور شرما اور نوین جندال کے نبی ؐسے متعلق دیے گئے گستاخانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ بار کی قرار داد میں کہاگیاہے کہ بی جے پی رہنما اور سیاست داں جان بوجھ کر اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں،بھارت نے یونائیٹڈ نیشنل جنرل اسمبلی پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کے عالمی دن کے طور پر منانے کی قرار داد کی مخالفت کی تھی،اشتعال انگیز تقاریر کرکے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال پھیلایا جارہا ہے۔