مزید خبریں

جامعہ کراچی شعبہ فلسفہ کے دو لاپتاطالب علم گھر پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں ماہ کی 7 تاریخ کو لاپتا ہونے والے جامعہ کراچی شعبہ فلسفہ کے دونوں طالب علم ڈوڈا الٰہی اور غمشاد بلوچ واپس گھر پہنچ گئے ۔وائس آف بلوچستان مسنگ پرسن نامی تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات 3 بجے دونوں طلبہ مسکن چورنگی کے قریب واقع اپنے گھر آئے، دونوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ سے ہے۔