مزید خبریں

سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں پولیس نے سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتوں سے بلاک موبائل فون خرید کر کھلوا کر فروخت کرنے میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے نام ندیم، غفور، آصف اور شانی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔