مزید خبریں

فائرنگ و دیگر واقعات میں نومولود سمیت 5افراد جاں بحق ، 5زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہرقائد میں حادثات وپر تشدد واقعات میں نومولود سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر-5A2صدیق اکبرمحلہ مدینہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں مقتول کی شناخت 40سالہ میر اعظم ولد گل عظیم کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پی آئی بی تھانے کی حدود جیل روڈ فیضان مدینہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میںایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 18سالہ رئیس ولد زبیر کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، سمن آباد کے علاقے ایف۔بی ایریا بلاک۔20 انچولی کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ میںایک شخص جاں بحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 57سالہ وہاج ولد عبدالوہاب کے نام سے ہوئی۔ لیمارکیٹ مدینہ کلاتھ مارکیٹ کے قریب مین روڈ سے 60 سالہ نامعلوم معمر شخص کی لاش ملی ۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی مہربان چوک آ زاد محلہ کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی، متوفی کی لا ش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانہ روانہ تدفین کے لیے منتقل کر دیا گیا ۔ کورنگی صنعتی ایریا تھا نے کی حدود مہران ٹاؤن شیطان چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 20سالہ نیتاولدرانجھا زخمی ہو گیا۔ بلدیہ نیول کالونی گلشن مزدور کے قریب گھر میں 28 سالہ شازیہ زوجہ فیصل نامی خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی ، صباء سینما پیٹرول پمپ کے قریب گارڈ نے فائرنگ کر کے2افراد شبیر اشوک کو زخمی کردیا ۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر نمبر 4اسٹینڈرڈ سیکنڈری اسکول کے قریب جھگڑے کے دوران 17سالہ امان زخمی ہوگیا ۔