مزید خبریں

میڈیا سفارتی معاملات پر رپورٹنگ میں احتیاط کرے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت خارجہ نے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ سفارتی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت احتیاط اور قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے سختی سے گریز کرے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی مشنوں کے آنے والے سربراہان کی اسناد کی تقریبات ریاستی اور سفارتی پروٹوکول کے مطابق ہوتی ہیں، اس طرح کی تقریبات متعلقہ مشنز کی مشاورت سے اور موجودہ سفارتی طریقوں اور طریقہ کار کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔ سفیروں/ مشنوں کے سربراہان کے اگلے بیچ کی اسناد کی تقریب مستقبل قریب میں ہوگی۔