مزید خبریں

کلثوم چانڈیونے دعابھٹوکاموبائل چھین کرمنوروسان کودیدیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے نئے مالی سال بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رکن دعا بھٹو اور پی پی رکن کلثوم چانڈیو میں جھگڑا ہوگیا۔خواتین اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ اراکین کی جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے منور وسان کو دعا بھٹو کا موبائل چھین کر دے دیا۔منور وسان اسمبلی حال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لے کر چوروں کی طرح فرار ہوگئے۔ پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔