مزید خبریں

آئی ایم ایف کا بجٹ کے حوالے سے مزید اضافی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے اسلام آباد میں رہائشی نمائندے نے کہا ہے کہ پاکستان کو 23-2022ء کے بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہو گی۔ ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ابتدائی تخمینہ یہ ہے کہ بجٹ کو مضبوط بنانے اور اسے پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق ڈھالنے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت پیش آئے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے جمعے کو اگلے مالی سال کے لیے 95 کھرب روپے کے بجٹ کا اعلان کیا تھا جہاں بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کی بدولت حکومت کی نظریں آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی پر مرکوز ہیں تاکہ ملک میں مالیاتی استحکام لایا جا سکے۔