مزید خبریں

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ گزشتہ روزایوان میں پیش نہ کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج(بروز منگل) دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔6 گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کے باعث ایک گھنٹے التوا کے بعد دوبارہ شروع ہوا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے تھے۔تاہم اجلاس شروع ہونے پر اسپیکر پرویز الٰہی نے ایک اور رولنگ دیتے ہوئے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھی ہاو¿س میں لانے کا حکم دیا اور کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری نہیں آئے تو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے اجلاس آج دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔اس سے قبل اسپیکر کی جانب سے عطا تارڑ کو ایوان سے نکل جانے کے حکم کے بعد عطا تارڑ نے احتجاجاً ایوان سے واک آو¿ٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ 12 کروڑ عوام کا بجٹ ہے میں بجٹ کو روکنا نہیں چاہتا۔