مزید خبریں

شوہر کے ساتھ خوش ، والدین قبول کرلیں، دعا زہرا

کراچی (آن لائن) والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے والی دعا زہرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے۔ ایک وڈیو انٹرویو میں دعا اور ظہیر کی جانب سے کئی انکشافات کیے گئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں والدین سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے دعا کا کہنا تھا کہ پیشی کے موقع پر والدہ سے یہ نہیں کہا کہ میں ان کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، والدہ نے جج کو جھوٹ بولا ہے۔دعا زہرہ نے بتایا کہ والدین مجھے ملاقات کے دوران کہتے رہے کہ جج سے کہو کہ آپ ہمارے ساتھ جانا چاہتی ہو لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں ایسا نہیں چاہتی۔دعا کا کہنا تھا کہ میں نے والدہ سے کہا کہ اگر آپ چاہتی ہیں تو صلح کر لیں تاہم والدہ کا کہنا تھا کہ ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے، بس آپ جج سے وہ کہو جو ہم کہہ رہے ہیں جس پر میں نے انکار کر دیا لیکن والدین نے جج سے جھوٹ بولا کہ میں ان کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔نشہ آور اشیا کے حوالے سے دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے نشہ نہیں دیا، نہ بلیک میل کیا اور نہ ہی زبردستی کوئی بیان دلوایا گیا، میں نے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کا فیصلہ کیا۔
دعازہرا