مزید خبریں

حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کرچکی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد ( آن لائن )پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کرچکی ہے، تحریک انصاف نے اپنی سیاست بچانے کے لیے ملکی معیشت کو دائو پر لگادیا۔ ترجمان پی ڈی ایم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ترجیح سیاست ہماری ترجیح ریاست ہے ،عمران رجیم اندرونی و بیرونی اتنے
قرضے لے چکی ہے جو 70برس تاریخ میں کوئی حکومت نہ لے سکی۔ حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کرچکی ہے تحریک انصاف نے اپنی سیاست کو بچانے کے لیے ملکی معیشت کو دائو پر لگادیا۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قرضوں سے نہ موٹروے نہ بجلی گھر نہ کوئی اہم عوامی منصوبہ بنا سکے یہ قرضے کہاں گئے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی اجناس ایکسپورٹ کررہا تھا آج امپورٹ کررہاہے یہ معاشی تباہی و بربادی عمران نیازی کے ناپاک تحفے ہیں جو آج عوام بھگت رہی ہے۔