مزید خبریں

ٹرین میں لڑکی سے زیادتی کے تمام ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت میں ٹرین ریپ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کی وڈیو بھی برآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،گرفتار ملزمان میں محمد زاہد ،عاقب منیر، ذوہیب،عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سے کراچی آنے والی ٹرین میںخاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی ،ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے،متاثرہ خاتون عدالت میں 2 ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہے۔