مزید خبریں

آبادی میں توازن کی بات غیر شرعی نہیں ،طاہرمحموداشرفی

اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آبادی میں توازن کی بات غیر شرعی نہیں ، جہاں شریعت ہمیں4شادیوں کی اجازت دیتی ہے وہاں پر بیوی، بچوں کی صحت اور تربیت و تعلیم پر بھی زور دیتی ہے، شریعت نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اپنے بیوی بچوں کا خیال رکھیں، معاشرے کے اندر ناہمواری کے خاتمے کے لیے پلاننگ
بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ‘توازن آبادی: ضرورت، اہمیت اور اسلامی تعلیمات’ کے عنوان سے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم کا انعقاد پاکستان علما کونسل اور وزارت صحت کے اشتراک سے کیا گیا۔ وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز عبدالقادر پٹیل اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت میں توہین رسالت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مسلمان مظاہرین کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔