مزید خبریں

زینب سینٹرکی خدمات لائق تحسین ہیں، سہیل راجپوت

کراچی(نمائندہ جسارت)چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہیے وہ کا م زینب ری ہیبلی ٹیسشن سینٹر کر رہا ہے۔وہ بحالی معذورین کاکام انجام دینے والے زینب سینٹرکے سالانہ عشایے سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ زینب سینٹرکے روح رواں حاجی مسعود پاریکھ خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوںنے انسانیت کی
خدمت کابیڑااٹھارکھاہے وہ معاشرے کے ان افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے کارآمد شہر ی بنا رہے ہیںجنہیںعرف عام میں معذورسمجھا جاتاہے۔ تقریب سے عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈ یر بلال آل پاکستان میمن فیڈریشن کے حنیف موٹلانی ،ایچ ایم شہزاد ،حالی یحیٰ پولانی، عارف پنجابی، علی اشفاق ایڈووکیٹ ،ادارے کی ڈائریکڑ مہوش پاریکھ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر میمن برادری کے سرکردہ افراد سمیت این جی اونزکے سربراہان بھی موجود تھے۔تقریب میں اسپیشل بچوں سمیت مہمانان کو یاد گاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ تقریب کے اختتام پر روزہ رسول ؐکے متولی نے دعا کروائی۔