مزید خبریں

جماعت اسلامی غریب کو خوشحال بنانے کا عزم لیکر میدان میں نکلی ہے،میاں اسلم

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اورغریب کوخوشحال بنانے کا عزم لے کر میدان عمل میں نکلے ہیںاہل اسلام آباد دیانت دار لوگوں کومنتخب کریں تو ان کا ووٹ صدقہ جاریہ ہوگا۔اداروں کی غیرفعالی اور قومی وسائل کے غلط استعمال نے اسلام آباد کو مسائل کی آما جگا ہ بنا دیا ہے۔جماعت اسلامی کے اُمیدواران کامیابی کے بعدمسائل کو تر جیحی بنیاد پر حل کر کے خو شحال اسلام آباد کی بنیاد رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون 6کی سیاسی کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، زبیر صفدر، طاہر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا بلد یاتی انتخابات جمہو ریت کی نر سری ہیں جس سے اختیارات گلی محلے کی سطح پر منتقل ہو جا ئیں گے اور عوام کے مسائل کا حل اُن کی دہلیز پر مو جو د ہو تا ہے،آدھی صدی بعد اسلام آباد میں ہو نے والے الیکشن سے عوام کے دکھوں اور پر یشانی کا ازالہ ہو گا۔انھوں نے کہا اسی کو مد نظررکھتے ہو ئے جماعت اسلامی نے صا لح، دیانت دار اور جرات مند قیادت کو میدان میں اُتارا ہے جو عوام کے جذبات اور احساسات کی حقیقی تر جمانی کر تے ہو ئے اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں اسلام آباد بنائیں گے۔