مزید خبریں

ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ گرین شرٹس ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی ریٹنگ 106 ہے جب کہ بھارت 105 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔3 میچوں کی جیت کے سلسلے نے پاکستان کو کافی مدد فراہم کی ہے کیونکہ ٹیم آئی سی سی سپر لیگ کی درجہ بندی میں بھی آگے بڑھ گئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں بھی چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ 5 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں بالترتیب 120 اور 53 رنز کی فتوحات درج کرتے ہوئے اگلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو کامیابی سے روکا تھا۔ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ – 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پاکستان 106 پوائنٹس لے کر چوتھے، بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقا 99 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے، بنگلادیش 95 پوائنٹس لے کر ساتویں، سری لنکا 87 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 72پوائنٹس لے کر نوویں جب کہ افغانستان 69 پوائنٹس کے ہمراہ دسویں پوزیشن پر موجود ہے،پاکستان کی اگلی ون ڈے سیریز ہالینڈ کے دورے میں شیڈول ہے۔ مین ان گرین شرٹس اگست میں ہالینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز ملک کے اندر معاشی بحران کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایشیا کپ 2022 میں بھی شرکت کرے گا اور سال کے اختتام سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔