مزید خبریں

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی چھٹی کلین سوئپ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست دیکر 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز3-0 سے جیتی۔ اسی میدان میزبان ٹیم نے پہلا میچ 5 وکٹ سے جیتنے کے بعد دوسرے میچ میں120رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بابر اعظم کی قیادت میں یہ پاکستان کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کسی سیریز میں پہلی کلین سوئپ ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چھٹی مرتبہ اور کل ملاکر تیرہویں مرتبہ 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں سبھی میچ جیتے ہیں۔ پاکستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں3 میچوں کی سریز میں پہلی کلین سوئپ نیوزی لینڈ کے خلاف میں پاکستان میں نومبر1990 میں کھیلی گئی سیریز میں کی تھی۔ اس سریز میں پاکستان کی قیادت جاویدمیانداد نے کی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے پہلی مرتبہ 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیسیریز میں تینوں میچ نومبر1990 میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں جیتے تھے ۔ یعنی پاکستان نے نومبر 1990 چھ میچوں میں جیت حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں عمران خان نے پاکستان کی قیا دت کی تھی۔
زمبابوے نے دسمبر1993 میں جب پاکستان کو دورہ کیا تھا تو اسے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تینوں میچوں میں شکست ہوئی تھی۔ اس سیریز میں پاکستان کی قیادت وسیم اکرم نے کی تھی۔ اسسیریز کے بعد نومبر1996 میں زمبابوے کی ٹیم جب پاکستان آٗئی تھی تو اسے تینوں میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سیریز میں بھی پاکستان کے کپتان وسیم اکرم تھے۔
کنیڈا میں ستمبر1999 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے تمام میچ جیتے تھے۔ اس سریز میں پاکستان کی قیادت میں معین خان نے کی تھی۔
پاکستان نے بنگلا دیش میں جنوری 2002 میں کھیلی گئی 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں تمام میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔اس سیریز میں پاکستان کی قیادت وقار یونس نے کی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اپریل 2002 میں پاکستان نے اپنے گھر پر انہی کی قیادت میں3-0 سے جیت حاصل کی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ویسٹ انڈیز میں پاکستان نے ایک مرتبہ 3 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔ ایسا اس نے یونس خان کی قیادت میں مئی2005 میں کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے 2 مرتبہ ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے شکست دی ہے۔ پہلی مرتبہ نومبر2008 میں اور دوسری مرتبہ اکتوبر 2016 میں ان دونوں سیریز کے دوران اس نے زمبابوے کو اس کے گھر پر مصباح الحق کی قیادت میں ستمبر2011 میں اور دسمبر2011 میں انہی کی قیادت میں بنگلا دیش کے خلاف بنگلا دیش میں 3 میچوں کی سریز میں تینوں میچ جیتے تھے۔