تہران (کامرس ڈیسک) گزشتہ 9مہینوں کے دوران ایران کی نان آئل مصنوعات کی غیر ملکی تجارت 84ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 36 فیصد کا اضافہ ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کی ایک رپورٹ میں ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 9مہینوں کے دوران ملک میں نان آئل مصنوعات کی غیر ملکی تجارت وزن کے لحاظ سے 126 ملین 877 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 83 ارب 971 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔