مزید خبریں

جاپانی ا سٹاک مارکیٹ میں مندی مرکزی انڈیکس 3 فیصد گرگیا

ٹوکیو (کامرس ڈیسک) جاپانی ا سٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی جس کی وجہ امریکا میں افراط زر کی بلند شرح کے باعث فیڈرل ریزرو کی سخت مالیاتی پالیسی ہے،نکی 225 انڈیکس میں مندی کی شرح 3 فیصد سے زیادہ رہی۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 836.85 پوائنٹ یعنی 3.01 فیصد گرکر 26987.44 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 42.03 پوائنٹ یعنی 2.16 فیصد کمی کے ساتھ 1901.06 پوائنٹ پر بند ہوا۔