مزید خبریں

بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ساتھ مذاق کیا گیا ،صدرآکرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بنائی جانے والی پالیسیز سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور اس سے وابستہ لاکھوں رئیل اسٹیٹ ڈیلرز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔موجودہ بجٹ میں فائیلر کے لیے ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 2فیصد کرنے کی تجویز جبکہ کیپیٹل گین ٹیکس کو پہلے سال کے لئے 15فیصد کیا گیا ہے اور اس عرصے کو چھ سال تک بڑھا دیا گیا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اس کے ساتھ ساتھ 25ملین پاکستانی روپے سے اوپر ہر دوسری جائیداد رکھنے والے شہری کو کرایہ کی صورت میں مارکیٹ ویلیو کا 1فیصد کرایہ دینا ہوگا جو کسی طرح قابل قبول تجویز نہیں۔ یاد رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سنہ 2022 میں 21 بلین ڈالرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں انویسٹ کیے تھے۔