مزید خبریں

حیدرآباد: کوٹری کی رہائشی کا سابق شوہر کے خلاف احتجاج

 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوٹری ریلوے کالانی کی رہائشی مسماۃ فرزانہ نے 3 معصوم بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ سابق شوہر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ قاسم آباد کے رہائشی محمد زمان نے مجھے 4 ماہ قبل طلاق دی لیکن 4 ماہ کے دوران بچوں کے خرچ کے لیے ایک روپیہ نہیں دیا بچوں کا خرچ طلب کرنے پر مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد زمان سے میرے 3 بچے ہیں جن کی پرورش کے لیے پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔