مزید خبریں

حیدرآباد،سندھی شاگرد کا طلبہ دشمن پالیسیوں کیخلاف تحریک کا اعلان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھی شاگرد تحریک نے تعلیم اور طلبہ دشمن پالیسیوں کے خلاف دو ماہ پر مشتمل احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں شاگر تحریک کے رہنما عاطف ملاح، کبیر بھیل، غلام علی زنئور نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک خاموش اور منظم طریقے سے سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مالی طور پر تباہ کیاجارہاہے یہ تباہی ایک بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے انہوںنے کہاکہ مہنگائی ، فیسوں میں اضافہ، میرٹ کا قتل، طلبہ وطالبات کی حراساں کرکے خود کشیوں پر مجبور کرنا، تعلیمی اداروں میں قتل عام کرنا سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں گنجائش سے زیادہ داخلے، ہاسٹلز کی کمی، سہولیات کا فقدان، کراچی میں سندھی طلبہ کو داخلے نہ دینا ،کراچی کے تعلیمی اداروں کے اندر کے ایس پی پالیسی، طلبہ یونین کا بل پاس ہونے کے باوجود تعلیمی اداروں میں عملی طور پر طلبہ یونین بحال نہ کرنا سندھ کی یونیورسٹیز میں اسپیشل سیلف فنانس جیسے مسائل کو اس وقت سندھ کے طلبہ منہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ وفاقی بجٹ میں اعلی تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی اور حکمرانوں کی کرپشن کے باعث یونیورسٹیز معاشی دیوالیہ پنش کا شکار ہیں گذشتہ سالوں کے ریکاڈ اٹھا کر دیکھے جائیں ملک کی دوسری یونیورسٹیز کے لیے بیل آؤٹ پیکج جاری ہوا ہوگا پر تقریباً 2 سال سے سندھ کی کسی یورنیورسٹی کے لیے بھی بیل آوٹ پیکج کا اعلان نہیں ہوا انہوںنے کہا کہ ملک کا تعلیمی بجٹ میں کم از کم 600 فیصد اضافہ کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ہیک کو اپنے اخرجات پورے کرنے اور یونیورسٹیز کو دینے کے لیے کم از کم 104ارب روپے ظاہر کیے گئے جن کو بڑھانے کے بجائے اس میں 39ارب روپے کی کمی کرکے صرف65ارب روپے کیے گئے جو تعلیم دشمن عمل ہے دنیا کے دیگر ممالک اگر انڈونیشا کو لیں تو وہ اپنی جی ڈی پی کا2.8فیصد تعلیم پر خرچ کرتے ہیں انڈیا3.1، نیپال 4.4 بوٹان 6.9 فیصد تعلیم پر خرچ کرتا ہے جبکہ پاکستان میں گزشتہ سال جی ڈی پی کا صرف1.77فیصد تعلیم پر خرچ کیا جو تعلیم دشمن پالیسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جون ،جولائی میں سندھ شاگرد تحریک کی جانب سے تعلیم اور طلبہ دشمن پالیسیوں کے خلاف دو ماہ پر مشتمل احتجاجی تحریک چلائی جائے رہی ہے 17جون کو تھر پارکر،18جون کو میر پور خاص، لاڑکانہ میں احتجاج کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں مرحلہ وار احتجاج کیاجائے گا جبکہ21اگست کو حیدرآباد ہزاروں طلبہ احتجاجی مارچ کریں گے ۔