مزید خبریں

Jamaat e islami

کندھکوٹ: پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)آپریشن ہیوی مشینری اور اے پی سی چینز۔ ضلعی کے مختلف تھانوں کی پولیس اور 100 سے زائد کراچی سے اسپیشل کمانڈوز کے جوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سی آئی انچارج ایاز کہیڑو کا کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کچھ روز سے مسلسل آپریشن جاری ہے۔ کامیابی انشاء اللہ حاصل ہو گی۔ بہادر پولیس کے جوان ون فائیو انچارج ملک غلام عباس اعوان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں کشمور پولیس نے بڑے بڑے انعام یافتہ ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے امن امان قائم کیا ہے۔ ابھی آپریشن میں کچے کے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا کیا جائے گا ۔ آپریشن مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے کراچی اسپیشل کمانڈوز کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔