مزید خبریں

اس بار حیدرآباد اور کراچی کا میئر پی پی سے ہو گا، نظام آرائیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چودھری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور اس بار حیدرآباد اور کراچی کا میئر بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا کیونکہ عوام یہ سمجھتے ہیںکہ پیپلزپارٹی ہی ان کے مسائل حل کراسکتی ہے ، کراچی اور حیدرآباد میں کئی برسوں سے لوگوں کو بیوقوف بناکر اقتدار میں آنے والے مفاد پرست ٹولے نے اپنی جائیدادیں بنائیں اور ان شہروں کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے 5سال تک حیدرآباد میں ایم کیوایم کے میئر رہے لیکن کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس کی مثال دی جاسکے۔ اس مرتبہ پیپلزپارٹی قومی اداروں کی جس طرح عوامی پذیرائی مل رہی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حیدرآباد ، کراچی سمیت شہری علاقوں کے لوگوں میں بھی شعور آگیا ہے اور اب وہ کسی بھکاوے اور دھوکے میں نہیں آئیں گے پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس شہر کی عظمت رفتہ کو بحال کرے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔