مزید خبریں

میرپورخاص،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، لیڈی نے شدید گرمی میں مرکزی شاہراہ پر گھنٹوں دھرنا دے کر ٹریفک کیلیے بند کر دی ۔تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے صدر ہما شیخ، شیرین راجڑ، عشرت فاطمہ، شمع افروز اور دیگر کی قیادت میں اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور شدید گرمی میں مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سپروائزر کا کارڈ بلاک کر دیا جاتا ہے اور پیٹرول پورا نہیں دیا جاتا، رپیرئنگ کیلیے پوری رقم نہیں دی جا رہی ہے، محکمے میں کرپشن عام ہے اسے بند کیا جائے، سروس بک کو مکمل کیا جائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے کاموں میں رشوت طلب کی جاتی ہے اسے بند کیا جائے، اکائہنٹنٹ کو فوری ریلیو کیا جائے کیونکہ اکائونٹنٹ 2004ء میں استفعا دے کرچلا گیا تھا اور 2019 ء میں دوبارہ خود کو بحال کروا کر آ گیا ہے جبکہ پالیسی کے تحت 2012ء کے بعد کو بحال نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئندہ تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکروں کے پانچ گھنٹے طویل دھرنے کے بعد محکمہ ہیلتھ کی ڈاکٹر بے نظیر نے آکر لیڈی ہیلتھ ورکروں سے مذاکرات کیے اور ان کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر کے لیڈی ہیلتھ ورکر ز منتشر ہو گئیں۔