مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر: جمعیت طلبہ عربیہ کی تنظیم نو کیلیے ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا

سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر ڈویژن کی تنظیم نو کے لیے ڈویژن کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ کے امین حافظ حذیفہ احمد خان نے کی۔ اس موقع پر اراکین کی مشاورت سے سیشن 2022-23 کے لیے برادر ابوبکر بگٹی کو امین ضلع سکھر ڈویژن،برادرم سلطان احمد بگٹی کو ناظم تنظیم بزم قرآن سکھر ڈویژن اور برادرم شہباز احمد بگٹی منتظم حلقہ حسن البنا شہید ؒ اور دیگر ذمہ داران کا تقرر کیا گیا، اختتام پر منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاڑکانہ ڈویژن برادر واجد حسین کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔