مزید خبریں

گڈوسکھر اور کوٹری بیراج میں14 ہزار کیوسک پانی کی کمی

سکھر ( نمائندہ جسارت ) دریائے سندھ میں گڈو سکھر اور کوٹری بیراجز میں 14ہزار کیوسک پانی کی کمی کیساتھ 59.1 فیصد کمی پہنچ کی ہے، لاکھوں ایکڑ اراضی پر کاشتکار بالخصوص چول کی اراضی پر کاشت نہیں کر سکے ، بیراج کمانڈ ایریا پر پینے کا پانی بھی مشکل ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں بیراج پر مجموعی کمی 59.1فیصد تک پہنچ چکی ہے، رائس کینال جو کہ ایک سیزنل کینال ہے جو کہ یکم اپریل سے بند ہوئی تھی، گزشتہ تین دنوں کے دوران 10 ہزار کیوسک پانی کوٹری بیراج پر پہنچا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوٹری بیراج پر 3 ہزار کیوسک ، سکھربیراج پر چوبیس گھنٹوں ک دوران ایک ہزار کیوسک پانی کی کمی واقع ہوچکی ہے، مجموعی طور پر 14پزار کیوسک پانی کی کمی واقع ہوئی ہے۔