مزید خبریں

Jamaat e islami

بڑھکیں مارنے والے مال کے سامنے ڈھیر ہوگئے،حزب اللہ جکھرو

سکھر (نمائندہ جسارت) ووٹ شہادت بھی ہے امانت بھی، اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی یوسی کو تبدیل کردیں،بڑھکیں مارنے والے مال کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا حزب اللہ جکھرو نے یوسی 6 جئے شاہ ٹاؤن قریشی گوٹھ میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین روشن علی تنیو کی انتخابی مہم کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان لاشاری، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ بھی موجود تھے ۔