مزید خبریں

قیم جماعت اسلامی سکھر کی قیادت میں ناموس رسالت ریلی

سکھر(نمائندہ جسارت) قیم جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ عبد الحلیم تنیو کی قیادت میں مسجد اعلی نیو پنڈ کے باہر تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر حافظ عبدالحلیم تنیو و دیگر نے کہا کہ اسلامی ممالک نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کے مسئلے پر بھارت کا سماجی، تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کریں ، رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزا اور نئی دہلی کی جانب سے اس حرکت پر معافی مانگنے تک یہ بائیکاٹ جاری رکھا جائے، انہوں نے کہاکہ او آئی سی بھارتی حکومت کی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے اور خصوصی اجلاس بلائے، اسلامی دنیا کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں،علاوہ ازیںجماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں جندو ڈیرو سے مدیجی تک ناموس رسالتﷺ ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر مولانا حزب اللہ جکھرو، حافظ منصور بھٹو،مولانا برکت اللہ بھٹو، مولانا عبدالواحد بھٹو نے خطاب کرتے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے بھارت کے بائیکاٹ اور توہین رسالت ﷺ کرنے کے ذمہ داران کو سزائیں دلوائی جانے کا مطالبہ کیا۔